ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستان ، کینیا کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط ،سلامتی پر تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار 

ہندوستان ، کینیا کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط ،سلامتی پر تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار 

Tue, 12 Jul 2016 11:26:42  SO Admin   S.O. News Service

نیروبی، 11؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ہندوستا ن اور کینیا نے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے آج مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے 7 معاہدوں پر دستخط بھی کئے جن میں دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں اور ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔وزیر اعظم مودی نے یہاں کینیا کے صدر اہرو کینیاتا کے ساتھ اپنی بات چیت کے بعد اس افریقی ملک کو 4 کروڑ 49لاکھ 50ہزار ڈالر کی رعایتی قرض کی مدد کی توسیع کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد چھوٹی اور درمیانی صنعتوں نیز ٹیکسٹائل شعبے کی ترقی میں اس کی مدد کرنا ہے۔ہندوستان کینیا میں ایک کینسر کا اسپتا ل بھی بنائے گا جس میں معیاری اور رعایتی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مودی نے کینیاتا سے بات چیت کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس میں کہاکہ کثیر جہتی ترقی میں شراکت ہمارے دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے۔مودی نے کہاکہ کینیاتا اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی دونوں ممالک کے لیے ، خطے اور پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔ہم سائبر سیکورٹی کے میدان میں، منشیات اور نارکوٹکس اور انسانی اسمگلنگ سے لڑنے سمیت اپنی دفاعی شراکت داری کو گہراکرنے کے لیے رضامند کااظہارکیا ۔دفاعی تعاون پر ہوئے ایم او یو میں ملازمین کے تبادلے، مہارت میں شراکت داری، ہائیڈروگرافی میں ٹریننگ ، تعاون اور سازوسامان کی فراہمی ہوگی ۔مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیکورٹی میں شراکت داری باہمی مفاد میں ہیں جن میں سمندری سیکورٹی شامل ہے کیونکہ بحر ہند دونوں کو جوڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سمندری سیکورٹی کے میدان میں قریبی تعاون ہماری دفاعی اور سیکورٹی شراکت داری میں اہم مقام رکھتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کینیا کے ترقی کے اہداف میں مدد کے لیے ہندوستان اپنی ترقی کے تجربات اور مہارت کوشیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔کینیا میں ایک کینسر ہسپتال کو مکمل طور پر مالی مدد دینے کی ہندوستان کی خواہش کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف کینیا ئی معاشرہ کو معیاری اور رعایتی صحت کی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ ہندوستان کو ایک علاقائی طبی مرکز بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گا ۔کینیاتا نے ایک کپڑا فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 2 کروڑ 99لاکھ 50ہزار ڈالر کی مالی مدد کے لیے نیز چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی امداد کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لئے گئے فیصلوں کے نفاذ پر انفرادی طور پر نظر رکھیں گے۔کینیاتا نے کہا کہ یہ فیصلے باہمی شراکت داری کومضبوط کرنے اور خوشحالی لانے میں کامیاب ہوں گے۔


Share: